غزل: کوئی یوسف ہی نہیں ہے بھرے بازار میں اب
📅 04-02-2022
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خوشبو پروین قریشیپی ایچ ڈی،اردو یونی ورسٹی آف دہلی

پاؤں رکھنے کا ارادہ ہے کیا انگار میں ابوہ جلن خور سقم ڈھونڈے گا اشعار میں اب

حوصلے پست نظر آئے معالج کے مجھےکیسے امید نظر آئے گی بیمار میں اب

وہ انا دار سا لہجہ بھی نہیں ہے باقیوہ کڑک پن بھی نہیں آپ کی دستار میں اب

جن کو جانا ہے چلےجاءیں خوشامد کرنےمیں گئی تھی نہ کبھی جاؤں گی دربار میں اب

حسن آوارگی شہر کا قائل نہ رہاکوئی یوسف ہی نہیں ہے بھرے بازار میں اب

صبح کی چائے کا اک ساتھ ہی کافی ہے مجھےکب سکوں بخش خبر ملتی ہے اخبار میں اب

اب تو خوشبو جی کنارے ہی ڈبو دیتے ہیں.کویٔ کشتی بھی نہیں ڈوبتی مجھدھار میں اب

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر