غزل: کسی بھی پھول میں نکہت نہ ہوگی
📅 09-11-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال آرائی: فرینک حسرت

کسی بھی پھول میں نکہت نہ ہوگیمرے رب کی اگر رحمت نہ ہوگی

تجھے کچھ عشق میں حاصل نہ ہوگاکہ دل میں جب ترے ہمت نہ ہوگی

بجھے گی آگ نفرت کی نہیں گرتو یہ دنیا کبھی جنت نہ ہوگی

جہاں لاشوں کی اتنی سسکیاں ہیںوہاں انسان کی قیمت نہ ہوگی

ہے میرے گھر کا اب ماحول ایسابری عادت بری عادت نہ ہوگی

یہ مذہب کی لڑائی چھوڑ دو تمہمارے ملک میں ہیبت نہ ہوگی

کٹے ہر رات سجدے میں تمہاریکہ اس کے بعد کچھ حسرت نہ ہوگی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر