Hamari Aawaz

غزل: بھلا کیسے گرفتارِ محبت ہوگئے ہم تم

شعر و شاعری ← غزل
📅 26-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج، بارہ بنکی، یو۔پی۔ بھارت

کہو، اک دوسرے کی کب ضرورت ہو گئے ہم تمبھلا کیسے گرفتارِ محبت ہوگئے ہم تم

انا،عدل،آتما،سچ سب کا سودا یار کر بیٹھےستم ہے اس طرح سے نذرِ غربت ہوگئے ہم تم

محبت کے مقدس محترم ماحول میں رہ کرذرا دیکھو تو کتنے خوبصورت ہوگئے ہم تم

غلط فہمی،غرور و شان و ضد اور وہم کے ہاتھوںبس اک پل میں محبت سے عداوت ہوگئے ہم تم

زہے قسمت اے ہمدم اپنے فرطِ عشق کے صدقےجنوں کی ایک تاریخی حکایت ہوگئے ہم تم

چھٹے جب بدگمانی کے اندھیرے تب سمجھ پائےکہ ترکِ عشق سے محرومِ نعمت ہوگئے ہم تم

ہماری دوستی کو دیکھ کر کُڑھتے ہیں بیچارےجہاں والوں کی خاطر یار زحمت ہوگئے ہم تم

سبھی کہتے ہیں طفلی میں بہت معصوم بھولے تھےجواں ہو کر بھلا کیسے قیامت ہو گئے ہم تم

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20173 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

غزل: وہ جاتے ہوئے آسرا دے گيا

غزل: کیسے کٹے گی عمر میری مفلسی کے ساتھ

غزل: میری حالت پہ آہ کون کرے

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز