Hamari Aawaz

کیا ہم لوگ اتنے کمزور ہیں ؟؟؟

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 25-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: محمد عارف رضا نعیمی ارشدی مرادآبادی بانی ھمدرد مسلم نعیمی کمیٹی،مرادآباد 8191927658

باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا

تاریخ اسلام میں ایسے بےشمار واقعات موجود ہیں کہ کفار و مشرکین نے مذہب اسلام کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کی،اورساتھ ہی ساتھ اس بات کی بھی بھرپور کوشش کی کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کو بھی مسلمانوں کے دل و دماغ سے مٹادیاجاۓ،واقعی ہمارے بزرگانِ دین نے ہر دور میں اسلام کے خلاف اٹھنے والے فتنوں کو دبانے کیلئے باطل طاقتوں کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا ہے ،اپنی پوری زندگی حق کو بلند کرنے، اور گمراہیت کا خاتمہ کرنے میں وقف کی ہے - صرف اس لئے کہ مسلمان اسلامی زندگی کی حقیقت کو جان لیں اور دشمنانِ اسلام اور ایمان کے لٹیروں سے اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں مگر آج اسی دین پر حملہ کیا جارہا ہے - کلمہ نماز اور تبلیغ اسلام کی آڑ میں بھولے بھالے مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ، نبیوں اور ولیوں کی عقیدت دلوں سے ختم کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے ، جنھوں نے نبی کریم صلیﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے ؛ وہ لوگ کلمہ اور نماز کی دعوت دے رہے ہیں - ان کا اصل مقصد لوگوں کو قریب کرکے آہستہ آہستہ انکے عقیدہ و ایمان کو بدلنا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے بھائیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ؛ انھیں اپنی طاقت اور دولت کے بل بوتے پر بد عقیدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم لوگ خاموش تماشائی بنے رہیں ؟ کیا ہم لوگ اتنے بے بس ہیں ؟ کیا ہم لوگ اتنے کمزور ہیں ؟نہیں ہرگز نہیں،ہماری سنی تنظیمیں اور علماء کرام و مفتیان عظام اور قوم کے مسلم نوجوان جاگ جائیں اور گمراہی کے طوفان کو روکنے کے لئے اپنا فرض نبھائیں تاکہ کل بروز قیامت ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے - ،قرآن مجید میں ﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ولینصرن ﷲ من ینصرہ . (ترجمہ) اور بیشک ﷲ ضرور مدد فرمائیگا اس کی جو اس کے دین کی مدد کرےگا -اگر ﷲ تعالیٰ نے آپ کو علم دین سے نوازا ہے تو ملت بیضا کی خدمت کے لۓ رضاۓ مولی کے لیے سستی و کاہلی سے دور و نفور ہو کر عزم محکم کیجیۓ نیز اپنا قیمتی وقت نکال کر کتابوں کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرکے لوگوں کے دلوں کو عشق رسالت سے معمور کیجیۓ اپنا منصبی فریضہ ادا کیجۓ آج قوم کے جوان اور عاشقان خیر الانام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ملت کے پشواٶں کو پکار رہے ہیں اٹھو اب جاگنے کا وقت ہے نبی کے ناموس کے لیے تن من دھن کی بازی لگانے کا وقت ہے باطل طاقتیں آئے دن اسلام اور پیغبر اسلام کی شان اقدس میں بکواس کر رہی ہیں اور عموماً ہمارے پیشوا خرگوش کی طرح میٹھی نیند سو رہے ہیں ہمارے پیران طریقت ایرکنڈیشن گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں اور ایسی روموں میں محو خواب ہیں - اب ملت کو ضرورت ہے ایک ایسے اتحاد کی جو باطل طاقتوں کے سامنے آکر دندان شکن جواب دے کر زمانہ کو بتا دیں :

باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا -

اور شیشہ پیلاٸی دیوار کی طرح باطل کے سامنے سینہ سپر ہو جاٸیں -اب اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام خانقاہیں بروقت مجاھد سنیت عاشق رسول خطیب اسلام مفتی محمد سلمان ازھری حفظہ اللہ کا ہر گام پر ساتھ دیںاور زمانہ کو بتادیں کہ ابھی مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق مرے نہیں بلکہ زندہ و جاوید ہیںاور ہر زاویہ سے وہ مصطفی کے ناموس پر مر مٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور یہی کہتے ہیں :

انھیں جانا انھیں مانا نہ رکھا غیر سے کامللہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیانبی کے نام لیوا ہیں نبی پر جان دے دیں گےنبی کی جان سے بڑھ کر ہماری جان تھوڑی ہے

یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ہمیں معاف فرمادیںاس پر ہم شرمندہ ہیںآپ کے گستاخ زندہ ہیں

ایک دو زخم نہیں سارا بدن ہے چھلنیدرد بے چارہ پریشان ہے کہاں سے اٹھے -دعا ہے :مولی تعالی تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو ایک جٹ ہو کر اپنی طاقت و ہمت دیکھا کر گستاخان رسول کے خلاف آواز بلند کرنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے اور گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہنچاۓآمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تسلیما کثیرا .

8 رمضان المبارک 1442ھ21 اپریل 2021 بروز بدھ

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20425 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

بھارت دو راہ پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز