غزل: کر لوں سب کے دل میں گھر ایسی مناجاتیں سکھا

نتیجۂ فکر: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج بارہ بنکی، یو۔پی۔ بھارت

جو سکھانا ہے تو پھر اس ڈھنگ کی باتیں سکھاکر لوں سب کے دل میں گھر ایسی مناجاتیں سکھا

مجھ کو تنہا کرنے سے پہلے اے میرے ہم نفسکیسے کاٹوں گا میں تیرے ہجر کی راتیں سکھا

دور سے دیدار کی بس پوری ہونگی حسرتیںجو بنا دیں آشنا ایسی ملاقاتیں سکھا

اپنے شوقِ گریہ سے موسم زدہ بادل کو توکیسے بے موسم ہوا کرتی ہیں برساتیں سکھا

رات کو دن کرنے والے اے مرے شاطر عزیزجیسے تو چلتا ہے یوں چلنا مجھے گھاتیں سکھا

ورد نے جن کے تجھے خوشیاں ہی خوشیاں بخشی ہیںمجھ کو بھی پڑھنا محبت کی وہ آیاتیں سکھا

دردِ دل، آنکھوں میں آنسو اور تبسم، پیار میںکیسے دی جاتی ہیں یہ انمول سوغاتیں سکھا

میں بھی معراجِ محبت چاہتا ہوں جانِ منمجھ کو اندازِ محبت کی ہدایاتیں سکھا

عشق سے ناآشنا ہوں تیرے جلوؤں کی قسمآ کے اپنے حسنِ دلکش کی مداراتیں سکھا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر