Hamari Aawaz

نعت رسول: ہم میں ہو جائے اگر ذوق عبادت آباد

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 24-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ

جس کے دل میں ہے شہ دیں کی محبت آبادمستقل اس میں رہی رب کی عنایت آباد

جس کے روحانی عزائم ہوں بلند و بالاکیوں نہ ہو اس میں لطافت ہی لطافت آباد

ہو میسر ہمیں سرمایۂ تسلیم و رضاہم میں ہو جائے اگر ذوق عبادت آباد

باپ اصلاح اس انساں کے لیے ہے مسدودجس کی سوچوں میں ازل سے ہے شقاوت آباد

پارا پارا ہوا شیرازۂ غم پل بھر میںان کے دربار میں ایسی ملی راحت آباد

ان کی پر نور زباں کا ہے یہ فیضان کرمسنگ دل میں بھی ہوا درِّ ہدایت آباد

جو نہ رکھتا ہو شریعت کے تقاضوں کا بھرمغیر ممکن ہے کہ اس میں ہو طریقت آباد

تلخ تر فکر و نظر بھی ہوئی سرشار ان پران کے ارشاد میں ایسی تھی حلاوت آباد

سرنگوں ہوگۓ عالم کے محاسن قدسیؔرب نے یوں ان میں کیا نور ملاحت آباد

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18359 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز