نعت رسول: پڑھو نعت اس کی جو نور خدا ہے
📅 14-01-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج

پڑھو نعت اس کی جو نور خدا ہےیہی لب پہ میرے تو صبح و مساء ہے

ملےگی اسے کیسے عزت جہاں میںجسے ماں سے اب تک ملی بد دعا ہے

جو شہرت ملی ہے مجھے اس جہاں میںیہ ماں کی دعا ہے یہ ماں کی دعا ہے

نہیں بھاتی ہے مجھکو رونق جہاں کیمجھے عشق جب سے نبی سے ہوا ہے

بلا سے وہ گھبرائے کیسےجہاں میںجسے مصطفی کا سہارا ملا ہے

میں قربان جاؤں نصیبہ پہ اس کےجو لڑ کر کے دینِ نبی پر مرا ہے

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والےلکھا ہے یہ جس نے وہ احمد رضا ہے

جسے لوگ کہتے ہیں تاج شریعترضا کا دلارا وہ اختر رضا ہے

اسے فکر عقبی ہو کیسے اے نوریجو محبوب داور کے در کا گدا ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر