یہ عظمتیں یہ رفعتیں یہ شان تم سے ہے

میرے والدین کے نام

جن کی دعاوں کو اپنی زندگی کا سائبان بنا کر میں نے زندگی جینے کا شعور سیکھااللہ ہم سب کے والدین کا سایہ ہم پر دراز فرمائے۔ آمین ثم آمین

نتیجۂ فکر: محمد شاہ نواز امجدیدھولیہ مہاراشٹرفون نمبر: 9044934341

یہ عظمتیں یہ رفعتیں یہ شان تم سے ہےمیری زندگی کی خوشیاں میری آن تم سے ہے

میں ناتواں و ناداں کرتا بھی کیا جہاں میںجو کچھ ہوں آج میں بھی میرا نام تم سے ہے

میرے راستے کے پتھر سر راہ اب ہیں گلشناس پھول سی سڑک کی پہچان تم سے ہے

میں اپنی عادتوں سے بدنام ہوں جہاں میںعظمت ہے میری جس جا وہ نام تم سے ہے

رہتا ہوں ہر بلا سے محفوظ میں دہر میںبچتا ہوں ہر الم سے یہ شان تم سے ہے

اب مانگتا ہوں میں بھی ہر دم یہی دعائیںسایہ رہے سلامت یہ جہان تم سے ہے

ہے نواز کا جہاں میں شہرہ تیری وجہ ہےمیرے نام کی بلندی یہ شان تم سے ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر