نعت رسول: کہہ رہے ہیں جھوم کر یہ عاشقانِ مصطفی
📅 09-01-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی

کہہ رہے ہیں جھوم کر یہ عاشقانِ مصطفیرات دن پڑھتے رہو تم داستان مصطفی

مدحت سرکار ساری دنیا کرتی ہے مگرحق تو یہ ہے جانتا ہے حق ہی شان مصطفی ہے

دیکھتے رہ جائیں گے نجدی وہابی حشر میںخلد میں جائیں گے جس دم عاشقان مصطفی

در کھلا ہے خلد کا اس کے لئے اے مومنوجو بیاں کرتا ہے دل سے عز و شانِ مصطفی

برملا جو دے رہے ہیں گالیاں سرکار کوکیسی فطرت رکھتے ہیں یہ دشمنانِ مصطفی

مرتبہ ان کا ہے اعلیٰ بادشاہوں سے کہیں جو بنے بیٹھے ہیں دل سے خادمان مصطفی

ساری دنیا میں کہیں بھی نوری یہ پایا نہیںجس طرح سے ہے جہاں میں خاندان مصطفی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر