اے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

نتیجۂ فکر: صادق طاہر قاسمی ندوی کبیر نگریریاض سعودی عرب

اے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہواے کسانوں دیش کی تم جان ہو پہچان ہو

یہ ہری کھیتی، ہرے پودے، ہرے رنگ چمنتم سے ہیں آباد یہ کہسار یہ کوہ ودمنخوں پسینے سے بہت سینچا ہے یہ صحن چمنتم اگر آباد ہو، آباد ہیں گنگ و جمن

تم سدا پھولو پھلو، آباد یہ کھلیان ہواے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

چیر کر دھرتی کا سینہ بیج بوتے ہو سدادھوپ کی شدت، تپش سورج کی سہتے ہو سداسینچتے ہو اپنے کھیتوں کو ندی نالے سے تماپنی ہمت اور طاقت سب لگاتے ہو سدا

دیش کے بھارت رتن ہو، ناز ہندوستان ہواے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

موسم سرما میں، کالی اور ٹھٹھرتی رات میںآب و دانہ کے لئے محنت کرو برسات میںسنسناتی تیز لہریں اور ہوا طوفان کیکام کرتے ہو سدا مشکل بھرے حالات میں

تم حقیقت میں صحیح بلوان ہو دھنوان ہواے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

تیری محنت سے ہرا ہے لہلہاتا گلستاںناز کرتے ہیں تجھی پر یہ زمین و آسماںپھول،کلیاں، چاند، تارے، شبنم و رنگ چمنتیرے دم سے ہیں بہاریں اور یہ باد خزاں

تم چمن کے باغباں ہو، دیش کا سمان ہواے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

تیری محنت کا ہے پھل سارے ہی ہندوستان میںروشنی بکھری ہے ہر سو کھیت میں کھلیان میںباغ میں کویل کی کوکو اور چڑیوں کی چہکدیکھ خوشیوں کا ہے منظر ہر طرف میدان

تم سبھی پیر و جواں کی اک حسیں مسکان ہواے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

جاں ہتھیلی پر لیے تم شوق سے آگے بڑھووقت کی سرکار سے پوری سبھی مانگیں کروہو کے بے خوف و خطر سب باندھ لو سر سے کفنظلم کے آگے نہ جھک کر تم کبھی باتیں کرو

ہے دعا صادق کی سب کی مشکلیں آسان ہواے کسانو دیش کی تم آن وبان وشان ہو

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر