Hamari Aawaz

نبی کی نعت نہ دن رات گنگنائے کیوں

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 11-10-2024 👁 10 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نبی کی نعت نہ دن رات گنگنائے کیوںیہی ہے سنّتِ حسان ہچکچاۓ کیوں

شُہُودِ حق سے زباں اس کی کپکپاۓ کیوںجو اہلِ حق ہے وہ باطل سے مات کھاۓ کیوں

انہیں کے صدقے ملے جان و مال و دھن دولتنہ فخر ذاتِ پیمبر پہ ہم کو آۓ کیوں

ہوا ہے جو بھی فنا فی الرسول اے لوگو!لحد میں آکے فرشتہ اسے ڈراۓ کیوں

بروزِ حشر وہ میزان پر کھڑے ہوں گےتو میرا نامۂ اعمال ہلکا آۓ کیوں

وہ سب کو کوثر و تسنیم بانٹتے ہوں گےحریقِ حشرِ نکمے کو پھر ستائے کیوں

پکڑ کے دامنِ سرکار سر سے گزروں گاوہ پل صراط سقر میں مجھے گرائے کیوں

گنہگار ہوں لیکن نبی کا بندہ ہوںدرِ ارم کا دروغہ مجھے ہکاۓ کیوں

نبی کے لطف و کرم نے مجھے سنبھالا ہےغمِ حیات کی آندھی مجھے اڑاۓ کیوں

ہے مجھ پہ دست حمایت حبیبِ داور کاحریفِ جاں کا الم مجھ کو کپکپاۓ کیوں

نبی کی صورتِ زیبا ہے دل کے شیشہ میںجمالِ دنیا نظر اس میں تجھ کو آۓ کیوں

امامِ حسن کی صورت ہے جب نگاہوں میںہمارا عشق ہمیں مصر لے کے جاۓ کیوں

حریمِ قلب میں رہتے ہیں ہادیٔ اکرمجہاں کے قوس و قزح سے فریب کھاۓ کیوں

ہمارے حامی و ناصر ہیں جب رسول اللّٰہخرامِ ہستی مصائب میں لڑکھڑاۓ کیوں

رضا و مفتئ اعظم کے بعد اختر ہیںچراغِ سنّتِ سرکار تھر تھراۓ کیوں

تسلی دیتے ہیں انؔور کو مصطفٰی پیارےفراقِ دورئ طیبہ اسے رولاۓ کیوں

فقیر صابریمحمد خورشید انؔور امجدی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19623 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز