Hamari Aawaz

نعت رسول: صبح تک اپنا کلامِ شوق پورا ہوگیا

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 21-09-2024 👁 8 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

آپ کی آمد ہوئی جگ میں اجالا ہوگیاظلم کی بدلی چھٹی ہرسو سویرا ہوگ

کائنات رنگ وبو میں خوشنمامنظر ہواہر طرف صبحِ بہاراں کا بسیرا ہوگیا

کعبۂ عظمت جھکا تعظیم شہ کے واسطےبت گرےسب منہ کےبل اک شور برپا ہوگیا

چیخ کرکہنےلگےکاہن نجومی آتشیلگ رہاہے وہ پیمبر آج پیدا ہوگیا

خوب کر آہ و فغاں شیطان نے روکر کہایوں اچانک آج ایسا ہاے یہ کیا ہوگیا

قیصر و کسریٰ کے آیا محل میں وہ زلزلہکنگرے شاہی گرے ماحول ایسا ہوگیا

پارسیوں کے عقیدت کا حسیں آتش کدہجو ہزاروں سال سے روشن تھا ٹھنڈا ہوگیا

آسماں سے آمنہ کےگھر تلک تھی روشنیلگ رہا تھا فرش سارا آسماں سا ہوگیا

دیکھ لی بی آمنہ نےشام کے محل وقصورنور سے روشن سدا عالم یہ سارا ہوگیا

کردیئے جھنڈا نصب جبریل بیت اللہ پرکعبے کا منظر حسیں دلکش نرالا ہوگیا

انبیا و مرسلیں آئے سلامی کے لئےفرشِ عالم پروہ جب جانِ مسیحاہوگیا

نغمۂ صلے علی نوری ملک پڑھتے رہےرحمت و انوار سے معمور خانہ ہوگیا

پھول مہکے،گل کھلے،باد مسرت چل گئییک بیک ماحول ایسا پیارا پیارا ہوگیا

بھینی بھینی خوشبوؤں سےمہک اٹھی ہرگلییوں لگا مکہّ سدا خوشبو سراپا ہوگیا

ٹل گئیں یک دم بلائیں اور سب بیماریاںہر طرف باد ِ شفا کا بول بالا ہوگیا

مثل دلہن سج گئی ہریالیوں سے یہ زمیںپیڑ پودے پھل دیے ہر خشک تازہ ہوگیا

دودھ سےہرخشک تھن سب جانورکا بھرگیاسست رو کمزور تھا جو تیز فربہ ہوگیا

شیربکری بھیڑیے یوں ساتھ میں رہنےلگےامن و الفت کاحسیں معیار صحرا ہوگیا

بچیوں کو مژدۂ فرحت اماں کی مل گئیماں کی ممتامطمئن پہرہ سکوں کا ہوگیا

چاندسورج اورستاروں کوبھی صدقہ ملگیانور کی خیرات سے ٹھنڈا کلیجا ہوگیا

ہر کسی نے پا لیا صدقہ نبیِ پاک کابیکسوں و مظلوم کابھی دن سہانا ہوگیا

" رات بھر جگتا رہا لکھتا رہا نعتِ نبیصبح تک اپنا کلامِ شوق پورا ہوگیا"

حشر تک میلاد آقا کا منائیں گے امیرؔذکر ہی انکا میرا اپنا وظیفہ ہوگیا

مدحتِ شاہ امم کرتے رہو عاصی امیرؔنعتِ سرور لکھنا پڑھنا کام اپنا ہوگیا

ازقلم: عاصی محمد امیر حسن امجدی رضوی، خادم الافتا و التدریس: الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18673 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز