نعت رسول: نور والا آیا ہے آمنہ کے آنگن میں

کیا حسیں نظارہ ہے آمنہ کے آنگن میںنور والا آیا ہے آمنہ کے آنگن میں

رخ ہوا نے بدلہ ہے آمنہ کے آنگن میںابر نور چھایا ہے آمنہ کے آنگن میں

شادیانے بجتے ہیں ان کی آمد آمد کےدیکھو کون آیا ہے آمنہ کے آنگن

بھاگ بے سہاروں کے آج کھل گئے دیکھوآیا ان کا مولا ہے آمنہ کے آنگن میں

خوش بھلا نہ کیونکر ہوں آج سارے دیوانےآیا ان کا آقا ہے آمنہ کے آنگن میں

آج گلیاں مکے کی نور سے منور ہیںایسا نور پھیلا ہے آمنہ کے آنگن میں

آئیں مریم و حوا ساتھ آسیہ بھی ہیںواہ کیا نظارہ ہے آمنہ کے آنگن میں

عرش تا زمیں دیکھو شادیانے بجتے ہیںقدسیوں کا میلا ہے آمنہ کے آنگن میں

آو غمزدو! دیکھو رب نے کس کو بھیجا ہےسب کا جو سہارا ہے آمنہ کے آنگن میں

ظلمتوں کے سایے اب جس سے مٹنے والے ہیںوہ ہلال چمکا ہے آمنہ کے آنگن میں

جس کی بھینی خوشبو سے دو جہاں معطّر ہیںایسا پھول مہکا ہے آمنہ کے آنگن میں

ان کی آج آمد ہے جن کے دم سے اے شاہدہر طرف اجالا ہے، آمنہ کے آنگن میں

صبح صادق اے شاہد ہر طرف صدا گونجیرب کا پیارا آیا ہے آمنہ کے آنگن میں

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر