Hamari Aawaz

نعت رسول: لقد جاءکم رسول

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 14-09-2024 👁 8 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: طفیل احمد مصباحی

پھیلی ہوئی ضیا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْلمہکی ہوئی فضا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ماحول خوشنما ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْلکونین مشک زا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ہر سمت نور و نکہت و وجد و سرور کاپُر کیف سلسلہ ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

میلادِ مصطفیٰ کی سہانی گھڑی ہے یہہر لب پہ مرحبا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

لرزہ ہے طاری قیصر و کسریٰ کے قصر میںیہ کون آ گیا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

دنیائے کفر و شرک و ضلالت میں دیکھیےماتم عجب بپا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

" قَدْ مَنَّ " سے عیاں یہ ہوا بعثتِ نبیانعامِ کبریا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

گلزارِ ہست و بود میں کس آب و تاب سےرحمت کا گُل کھِلا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ظلم و جفا و جبر فنا ہو گئے سبھیاب عدل کو بقا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

دیکھو لبِ نبی کو " تشہُّدْ " کے ما سواہر گز نہ " حرفِ لا " ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

اے منکرینِ عظمتِ سرکار ! دیکھ لوقرآن کی صدا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

احمدؔ پڑھو درود ، کرو گھر میں روشنیبابِ کرم کھُلا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19661 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز