نعت رسول: ہاں مدینے سے دوا آتی ہے
📅 21-04-2022
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

بے شک آتی ہے یقیناً بخدا آتی ہےہر مرض کی ہاں مدینے سے دوا آتی ہے

آہی جاتے ہیں خیا لوں میں بلا لِ حبشیجب بھی مسجد سے اذانوں کی صدا آتی ہے

نیکیوں میں مری ایمان وعقیدے میں مرےمدحتِ شاہِ مدینہ سے ضیا آتی ہے

بعد میں پھیلتی ہےخاورِمشرِق کی کرنپہلے سر روضۂ اقدس پہ جھکا آتی ہے

کون آیا ہے یہاں خوشبوئے طیبہ لیکرایسا لگتا ہے کہ جنت کی ہوا آتی ہے

مرکے سیدھے وہ چلا جاتا سوئے جنّتجس کی سرکار کی چوکھٹ پہ قضاآتی ہے

مسکراتے ہوئے کہنے لگے مجھ سے قدسیتجھکو "زاہد "میرے آقا کی ثنا آتی ہے

نتیجہ فکر: محمد زاہد رضابنارسیدارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی۔ یوپی بھارت

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر