ہے مکاں سے لامکاں تک مصطفائی آپ کی
📅 12-03-2022
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی

ہے مکاں سے لامکاں تک مصطفائی آپ کیجانے خالق ہی کہاں تک ہے رسائی آپ کی

دیکھتے ہیں کل جہاں کو رائی کے دانے کے مثلہے خدا بھی آپ کا ساری خدائی آپ کی

کون کر پائے گا دنیا میں بیاں رفعت بھلاحورو غلماں چاہتے ہیں جب گدائی آپ کی

اس مکاں میں بارش انوار ہوتی ہے صداجس مکاں میں ہوتی ہے مدحت سرائی آپ کی

نفسی نفسی حشر کے عالم میں ہوں گے امتیکام آئے گی وہاں پر بھی دہائی آپ کی

جب فریدیؔ حشر کے میداں کے صف میں ہو گھڑاہو زباں پر اس گھڑی آقا ثنائی آپ کی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر