Hamari Aawaz

نعت شریف: طیبہ نگر کو دیکھوں تو دل کو قرار ہو

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 11-03-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

از قلم:شیخ عسکری رضوی بنارسی7856932585

دل ہی نہیں یہ جان بھی اس پر نثار ہوطیبہ نگر کو دیکھوں تو دل کو قرار ہو

جب روح میری تن سے جدا ہو شہ امماس دم نظر میں تیرا مقدس دیار ہو

محشر کے روز نعت کے صدقے میں یا خداان کے ثناگروں میں ہمارا شمار ہو

بخشش مری کرانا تو میدان حشر میںجس دم خدا کے آگے یہ عصیاں شعار ہو

اتنی سی آرزو ہے کہ میری نگاہ میںپیارے رسولِ پاک کا پیارا دیار ہو

خلد بریں میں جائے گا وہ جھومتا ہواسرکار کے غلاموں میں جو بھی شمار ہو

سرکارِ غوث پاک کے صدقے میں ہے دعااطوار میں مرے بھی خدایا سدھار ہو

احمد رضا کے در سے ہمیں یہ ملا سبقجو ان کا ہے اسی سے ملا دل کا تار ہو

لب پر ہے بزمِ مشق سخن کے لیے دعاحاصل جہان میں اسے عِزّو وقار ہو

دیدار ان کا ہوگا تجھے عسکری اگرہر وقت دیکھنے کا نگہ میں خمار ہو

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19527 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز