نعت رسول: کریں گے شہ دیں عنایت ہمیشہ
📅 11-02-2022
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی

رہے دل میں گر عشق و الفت ہمیشہکریں گے شہہ دیں عنایت ہمیشہ

کرے اپنی ماں کی جو خدمت ہمیشہاسے ہوگی حاصل ہدایت ہمیشہ

کلام الہی میں فرمان ہے یہکرو مصطفٰی سے محبت ہمیشہ

جو ذکر شہ دیں میں ڈوبا ہوا ہےنبی کی ہے اس پر عنایت ہمیشہ

ہیں جتنے بھی گستاخ آقا جہاں میںاٹھاتے رہیں گے ندامت ہمیشہ

بِتا دیجئے زندگی راہ حق پرکریں گے شہ دیں سخاوت ہمیشہ

نبی کی محافل سجانے کی خاطرلٹائیں گے ہم مال و دولت ہمیشہ

اگر چاہتا ہے سکوں قلب کو توفریدی کر آقا کی مدحت ہمیشہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر