نعت رسول: ہوتے ہیں اوجِ ثریا پہ ٹھہرنے والے
📅 06-02-2022
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسیدارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی۔ یوپی۔ بھارت

یا نبی آپ کے قدموں پہ بکھرنے والےہوتے ہیں اوجِ ثریا پہ ٹھہرنے والے

ہے یہ اعلانِ خدا زندہ وجاوید ہیں وہدین کی راہ میں جو لوگ ہیں مرنے والے

یہ شریعت ہے ذرا سوچ سمجھ کر چلنانارِ دوزخ میں گئے حد سے گزرنے والے

اہلِ مغرب نہ زمانے کے کسی فیشن سےان کی سیرت سے سنور تے ہیں سنور نے والے

آؤ محفل ہے سجی ذکرِ نبی کی لوگوآ سمانوں سے فرشتے ہیں اترنے والے

ہے کرم سارے بزرگوں کاہمارے سر پرہم نہیں ٹوٹ کے گردش میں بکھرنے والے

بغضِ سرکارِ مدینہ ہے دلوں میں جن کےایسے اشخاص کی عزّت نہیں کرنے والے

اہل کفّار سے بتلاؤ یہ جاکر "زاہد"ایک اللہ سے ہم لوگ ہیں ڈرنے والے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر