Hamari Aawaz

نعت اقدس: عرش ہے حیرت میں اور ہے چَرْخ میں چَرْخِ کہن

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 31-01-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: محمد شہاب الدین علیمیجامعہ علیمیہ جمدا شاہی

ہیچ ہے باغِ جناں نظروں میں اے شاہِ زمنکیوں کہ دل میں بس چکا ہے آپ کا پیارا چمن

آپ کے دندان کے صدقے بنے دُرِّ عدنآپ کی زلفوں کے آگے ہیچ ہے مُشْکِ خُتَن

آپ کے لب ہاے نازک میں ہزاروں پھول ہیںسُنْبُل و نَرْگِس چمبیلی اور گلاب و نَسْتَرَن

دیکھ کر معراج میں تیرا عروجِ بےمثالعرش ہے حیرت میں اور ہے چَرْخ میں چَرْخِ کُہن

ہے تمہارے دم قدم کی باغِ عالم میں بہارتم نہ ہو تو ہو فنا عالم کی ساری انجمن

سرْد مِہْری پر ہو جب خورشیدِ محشر یا نبیآپ کی زلفِ مبارک سر پہ ہو سایہ فِگن

مشکلیں سر پر ہیں میری اور بلاؤں میں ہوں میںآپ سے ہے عرض کر دیں دور یہ کوہِ مِحن

جب فرشتے قبر میں جَلوہ دکھائیں تو کہوںآبِ بحرِ عشقِ جاناں سینہ میں ہے موجَزَن

آپ جب آۓ بُتانِ شرک سَر کے بَل گرےاور کہتے جاتے تھے کہ آ گیا اب بت شِکن

بس تمنا دل میں ہے دیدار کی میرے شہاآپ کی یادوں سے دل ہے بن گیا رشکِ چمن

اپنے ٹوٹے دل کو میں کہتا ہوں تو ہے شَہ نَشیںکیوں کہ اِس میں میرے آقا آپ ہیں جلوہ فِگَن

ہے "شہابِ" خستہ دل کی آپ سے اِک یہ طلبہو مقدَّر میں مِرے بس آپ کے در کا کَفَن

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19961 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز