Hamari Aawaz

نعت شریف: بادۂ عشقِ رسالت کا جو میخوار رہے

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 24-12-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکر: غلام محی الدین جیلانی عرشی

دل غمِ فرقتِ سرکار میں بیمار رہےآنکھ بھی طالبِ حُسنِ شہِ ابرار رہے

آنکھ کے سامنے گر روضہ سرکار رہےہیچ پھر میرے لیے رونقِ گلزار رہے

تیرے عاشق پہ ضروری ہے تری اُلفت میںتيرے دشمن کے لئے آہنی تلوار رہے

جام و مینا سے اُسے کوئی غرض ہو کیونکرباده عشقِ رسالت کا جو میخوار رہے

تیری یادوں کے سوا کچھ نہ سمائے اِس میںدل ترے عشق میں کُچھ ایسے گرفتار رہے

ربط کُچھ ایسا مدینہ سے مرا ہو جائےہند میں جِسم ہو دِل حاضرِ دربار رہے

یا الہٰی یہ دعا ہے کہ قیامت کے دناُنکے دامن میں چُھپا انکا گنہگار رہے

نجدیا کرتا ہے توہینِ رسالت کیونکہاُسکو منظور ہے شاید کہ وہ في النار رہے

یا الہٰی یہ دعا ہے کہ دلِ عرشیؔ میںتا ابد نقش جمالِ شہِ ابرار رہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19303 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز