نعت رسول: خلد بریں کا مجھ کو نگینہ دکھائی دے
📅 20-12-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

از قلم: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی7856932585

خلد بریں کا مجھ کو نگینہ دکھائی دےیعنی رسول پاک کا روضہ دکھائی دے

آنکھوں میں میری نور دے ایسا کہ ہر گھڑییا رب مجھے بھی شہر مدینہ دکھائی دے

پڑھ کر درود پاک جو سوتا ہے اے خداخوابوں میں اُس کو جلوۂ آقا دکھائی دے

نعت رسول ہاشمی لکھتا ہے جو بشراوج فلک پہ اس کا نصیبہ دکھائی دے

ہم مانتے ہیں اُس کو ہی جنت کا مستحقجس کے بھی دل میں اُلفتِ آقا دکھائی دے

صدقے میں مصطفیٰ کے مجھے اے مرے خدامرنے سے پہلے گنبد خضریٰ دکھائی دے

شادی کروں گا ایسے مکاں کے مکین سےجس گھر میں فاطمہ کی کنیزہ دکھائی دے

عشق نبی میں عسکریؔ جو غرق ہو گیادنیا میں خوبرو وہی بندہ دکھائی دے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر