نعت پاک: دل کی التجا

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

میرے آقا مدینہ بلا لو میرے دل کی یہی التجا ہےاپنا نورانی روضہ دکھا دو میرے دل کی یہی التجا ہے

دیکھ لوں میں بھی گنبد تمہارا، آنکھ میں بھر لوں منظر وہ سارااذن طیبہ کا آقا عطاء ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

جس کو جو کچھ جہاں سے ملا ہے، سب کو تم نے ہی آقا دیا ہےنعت کہنے کا ڈھنگ بھی سکھا دو میرے دل کی یہی التجا ہے

میری غلطی کو آقا چھپا لو، نار دوزخ سے مجھکو بچا لواپنے دامن میں مجھ کو چھپا لو میرے دل کی یہی التجا ہے

ٹوٹ جائے نہ سانسوں کے دھاگے، دیکھ لوں نوری جلوہ میں آکےکاش میرا بھی مدفن وہاں ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

میری نیا بھنور میں پھنسی ہے، اور مخالف ہوا بھی چلی ہےاے حبيب دو عالم بچا لو میرے دل کی یہی التجا ہے

تم ہی غمخوار مشکل کشا ہو، تم ہی داتا ہو حاجت روا ہودور میری بھی ساری بلا ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

تم ہی قاسم ہو مالک ہو آقا، رب نے پیدا کیا تم نے پالاچشم رحمت کی مجھ پہ سدا ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

چاند صورت تمہاری نہارے، تارے بڑھ بڑھ کے صدقہ اتارےخواب میں اپنا چہرا دکھا دو میرے دل کی یہی التجا ہے

صدقہ حسنین و زہرا علی کا، غوث و خواجہ رضا ازہری کابھیک شاہد کو داتا عطاء ہو میرے دل کی یہی التجا ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر