کیا بتاؤں عشق نے کیا-کیا کیا
عشق حقیقی

محمد شریف نواز قادری تسلیمی خانقاہ تسلیمیہ ایسولی شریف سلطان پور (انڈیا)7521982015

کیا بتاؤں میں تمہیں کہ عشق نےکیا-کیا کیاہاں مگر جو کچھ کیا اچھا کیا عمدہ کیا

عشق ہی نےجانےکتنوں کو ہے بخشی زندگیعشق ہی نے زندگی کا کتنوں سے سودا کیا

عشق ہی کودا تھا جاکر آتشِ نمرود میںعشق ہی نے آتشِ نمرود کو ٹھنڈا کیا

عشق ہی لیکر گیا تھا کربلا شبیر کوعشق ہی نے کربلا میں آخری سجدہ کیا

عشق ہی نےکھال کھینچی حضرت تبریز کیعشق ہی نے اس جگہ مردےکو تھا زندہ کیا

عشق ہی لیکر گیا تھا دار تک منصور کوعشق ہی نے ہر جگہ منصور کا چرچہ کیا

عشق ہی نے تھا ڈسا بوبکر کو اس غار میںعشق ہی نے پھر لعاب دہن سے اچھا کیا

عشق ہی بیٹھا تھاجاکرمصطفی کی پشت پرعشق ہی نے اپنا سجدہ تھا وہاں لمبا کیا

عشق ہی نے کربلا میں کر دیا قربان سبعشق ہی نے پرچم اسلام کو اونچا کیا

عقل چل سکتی نہیں ہے عشق کے آگے شریفتب میں سمجھاعقل نےجب عشق کاپیچھا کیا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر