نعت رسول: چمٹا ہے ان کی یادوں سے بے اختیار دل
📅 11-11-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

اب صاف کرکے دنیا کا گرد و غبار دلچاہے ہے بس مدینے کی طاہر بہار دل

میں کیا کروں کے اس پہ نہیں کوئی بس مراچمٹا ہے ان کی یادوں سے بے اختیار دل

کر دیتا میں تمام وہ سرکار پر فدااے کاش اپنے سینے میں ہوتے ہزار دل

ہاں ہاں وہی نبی جو ہیں سردارِ انبیاان پے ہی جاں فدا ہے انھیں پر نثار دل

مجھ کو درِ رسول پہ پہنچا دے اے خدابس یہ ہی آرزو ہے کرے بار بار دل

تو اور ترا حبیب فقط جس میں ہو مکیںایسا بنا دے میرا اے پرور دگار دل

آقا کریم کا کرو للّٰہ تذکرہاے دوستو ہے آج بہت بے قرار دل

یہ دین کے بجائے جو دنیا پہ مر مٹاسرکار آپ سے ہے بہت شرم سار دل

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر