استغاثہ در بارگاہِ خاتم النبیین و المرسلینﷺ
<p>از اسیر ناموسِ رسالتﷺ،سید نعمان شاہ گیلانی رضوی</p>
<p>بے کسوں کے چارہ،اے مجبوروں کے سہارااے میرے ملجاء و ماوا وقت مدد ہے۔بحر ظلمات میں طلاطم خیز ہیں موجیںاے کشتی امت کے ناخدا وقت مدد ہے۔کفر نے جال ڈالا،تیرے غلاموں کو مارا ڈالااے عیسیٰ کے بھی مسیحا وقت مدد ہے۔تیری ناموس کا پرچم لہرایا ہے جنہوں نےمشکل وقت ہے ان پہ پڑا وقت مدد ہے۔ظالم ہے قوت میں اور مظلوم ہیں عاشقاے ختم الرسل مختار نبی وقت مدد ہے۔تیرے نام پہ کر رہے ہیں جاں فدا تیرے عاشقاے محبوب کائنات جان جاناں وقت مدد ہے۔اے والی طیبہ کے خدا،اے وحدہ لاشریکاے احد،اے ارحم الراحمین وقتر مدد ہے۔خدایا بھیج میکائیل و نامزد ملائکہنازل کر اب ابابیلوں کو وقت مدد ہے۔تجھ سے فریاد ہے اے گنبدِ خضریٰ والےجلد لے اپنے دیوانوں کی خبر وقت مدد ہے۔اے صدیق و عمر اے غنی و مولا علیحل کریں مشکلات کہ وقت مدد ہے۔الہیٰ واسطہ تجھے سیدہ کی چادر تطہیر کاسکینہ نازل کر اپنے بندوں پر وقت مدد ہے۔اے شاہسوار کربلا اے تاجدارِ اہل وفایا قاسم و یا عباس علمدار وقت مدد ہے۔ہم مجبور و محکوم ہیں یا نبی اللهآپ تو مالک بحر و بر ہیں وقت مدد ہے۔امت سے ہو جو بے خبر وہ آقا کیا ہےاے عالم ما کان وما یکون وقت مدد ہے۔</p>
<p>شرف کعبہ سے بڑھ کر ہے جس امتی کا لہووہ بہتا ہے سیل رواں اب وقت مدد ہے۔اے غم گسار جہاں اے والی کون و مکاںاسیر تیرا کر رہا ہے التجاء وقت مدد ہے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر


