Hamari Aawaz

نعت: ترے در پہ بھیک لینے سبھی شہر یار آئے

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 14-07-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

مرے عشق کے چمن میں مرے رب بہار آۓشہ دیں کے خادموں میں، مرا بھی شمار آۓ

غمِ مصطفیٰ ہو مولیٰ مرے قلب پر مسلطمجھے ہجر مصطفیٰ میں نہ کبھی قرار آۓ

اُسے بھائیں کیسے دنیا!یہ ترے حسیں نظارےدرِ پاک مصطفیٰ کو جو بشر نہار آۓ

ترا در درِ خدا ہے تو حبیبِ کبریا ہےترے در پہ ہر فرشتہ تبھی بار بار آئے

تجھے کل جہاں کا قاسم ترے رب نے ہے بنایا"ترے در پہ بھیک لینے سبھی شہر یار آئے"

ترےمیکدےسےنسبت ہوئی جب سے مجھکو ساقیمری آنکھ میں مکرر ترا ہی خمار آئے

رخ سید دو عالم مرے روبرو رہے بسمرے رب دو جہاں جب دم احتضار آئے

ترا در ہو جانِ جاناں مرا سر ہو جانِ جاناںمری زیست میں یہ موقع شہا بار بار آئے

مجھے جب ستاۓ دنیا مجھے جب رلاۓ دنیاتری رحمتوں کا ہر دم شہ دیں حصار آۓ

نہیں جن کا کوئی ماویٰ نہیں جن کاکوئی ملجامرے رحمت دو عالم تمہیں ان پہ پیار آۓ

مجھے فکر کس لئے ہو بھلا حشر کے غموں کاجب برائے غمگساری مرے غمگسار آۓ

کچھ اشارہ کیجئےنا!مرے اچھےاعلی حضرتمرے فن شاعری میں بھی ذرا نکھار آۓ

درِ مصطفیٰ پہ جاؤں اسی در پہ سر جھکاؤںذرا نجدی تو بتا تو تجھے کیوں بخار آۓ

ترے ہجر کا الم ہو اسی غم میں آنکھ نم ہومرے قلبِ مضطرب کو نہ کبھی قرار آۓ

کریں نازاس کی قسمت پہ فرشتے حوروغلماںدرِ مصطفیٰ پہ اختر دل و جاں جو وار آۓ

رشحات قلم : محمد شعیب اختر قادری دھرم سنگھوا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19361 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز