ترانہ: گاؤ مل کر ترانے حضور آگئے

12/ربیع الاول کے دن کی خصوصی پیش کش

نتیجہ فکر: ازہرالقادریجامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔9450387786 / 9559494786

جھومو! خوشیاں مناؤ! مچلتے چلو! ، گاؤ! مل کر ترانے حضور آگئےمرحبا مرحبا مرحبا مرحبا ، کل جہاں جگمگانے حضور آگئے

سب سےاول ہیں وہ سب سےآخرہیں وہ،سرّ باطن ہیں وہ شان ظاہرہیں وہفلسفہ کیا ہے انسانیت کا اُسے ، سب کو یک ساں بتانے حضور آگئے

بے بسوں بے کسوں کے وہ غم خوارہیں،رب کےمحبوب، مالک ہیں،مختارہیںسب کی فریاد سنتے ہیں وہ بالیقیں، چلیے دُکھڑا سنانے، حضور آگئے

دل کی بستی محبت سے آباد ہے ، دیکھیے جس طرف ہر کوئی شاد ہےبا ادب چل رہے ہیں مچلتے ہوئے ، مصطفیٰ کے دِوانے ، حضور آگئے

ہرطرف جہل و ظلمت کی جھنکار تھی ، ہرگھڑی زندگانی کی دشوار تھیکفر و ظلمت مٹاتے ہوئے مرحبا ، ہر پل آساں بنانے حضور آگئے

ظلم ہی ظلم کا ہر طرف شور تھا ، ظالموں کا بہراک طرف زور تھاآگئے مصطفیٰ ظلم تھرا گیا ، سب لگے مسکرانے، حضور آگئے

سسکیوں میں بندھی تھیں سبھی بیٹیاں،اُنکےجینے کی تھیں جاں بلب کھتیاںزندہ در گور کرنا غلط بات تھی ، بیٹیوں کو بچانے حضور آگئے

گر رہے تھے جو ، اُن کو اُٹھائے سبھی ، کہہ رہی ہے یقیناً یہ تاریخ بھیگر چکے تھے جو ، اُن کو مرے دوستو !،اپنے ہاتھوں اُٹھانے حضور آگئے

اب نہ نمرود کا زور چل پائے گا ، اب نہ فرعون کوئی نکل پائے گالے کے تیور بَراہیمی و موسوی ظالموں کو دھنسانے حضور آگئے

ان کے آنے سے ہے یہ بہار چمن ، جگمگانے لگے یہ زمین و گگنحور و غلما ملک جھومنے لگ گئے ، غنچۂ دل کھلانے حضور آگئے

حق تعالی ٰ کا ازہر یہ احسان ہے ، مصطفیٰ جان رحمت کا فیضان ہےہم جلوسِ نبی میں چلے شان سے ، آج جھنڈا اُڑانے، حضور آگئے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر