Hamari Aawaz

نظم بر ناموسِ رسالت مآبﷺ

شعر و شاعری ← نظم
📅 11-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

از قلم: محمد شمیم رضا اویسی امجدی

زندگی آپ کے قدموں تلے دَھرْ جائیں گےیا نبی آپ کی ناموس پہ مر جائیں گے

آپکی عظمت و عِف‍ّتْ کی حفاظت کے لیےآپکے نام کی ہم عزت و حرمت کے لیےبحرِ ظلمات میں بے خوف اُتَر جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

آپکی ذات پہ اِک حرف نہ آنے دیں گےآپ کے نام کا پرچم نہ جھکانے دیں گےگر چہ طوفانِ حوادث میں بکھر جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

وہ کبھی آئینہ سورج کو دِکھا سکتے نہیںعظمتِ سرورِ کونین گھٹا سکتے نہیںوہ ذلیل ہونگے زمانے میں جدھر جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

آپکے نام پہ ہر ظلم و ستم سَہْ لیں گےہر پریشانی ہر اِک رنج و الم سَہْ لیں گےہم دہکتے ہوئے شعلوں سے گزر جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

آپکے در سے ہے وابستہ غلاموں کا سرورلاکھ تکلیفیں ملیں ہم کو مگر پھر بھی حضور!آپکے نام پہ ہم جاں سے گزر جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

دل میں جب عشقِ رسالت ہے تو وحشت کیسیاہلِ باطل سے لرزنے کی ضرورت کیسیہم کو کَمْ ظَرْف سمجھتے ہیں کہ ڈر جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

لاکھ بدکار و سیہ کار تو! بندہ ہے شمیمہم غلاموں کا مگر پھر بھی عقیدہ ہے شمیمانکے قدموں میں مرینگے تو سَنوَرْ جائیں گےیا نبی آپکی ناموس پہ مر جائیں گے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19491 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز