نعت رسول: پڑھو نعتِ شہ ابرار، شب رحمت کی آئی ہے

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج یوپی

بنو گے صاحب کردار شب رحمت کی آئی ہےپڑھو نعتِ شہ ابرار شب رحمت کی آئی ہے

گناہوں کی جو دلدل میں پھنسے ہیں اے مرے مولیتو کر دے ان کا بیڑا پار شب رحمت کی آئی ہے

تلاوت اور نمازوں میں بِتانا ایک اک لمحہسحر تک رہنا تم بیدار شب رحمت کی آئی ہے

اگر مشکل میں پھنس جاؤ تو آقا کو صدا دیناوہی تو سب کے ہیں غمخوار شب رحمت کی آئی ہے

خدا کے واسطے کرلو عبادت دل سے اے لوگوکہ لیکر نور کی پھوہار شب رحمت کی آئی ہے

خدا غفار ہے بخشش کرے گا بالیقیں سب کیپڑھو تم خوب استغفار شب رحمت کی آئی ہے

غنیمت ہے جو یہ بخشی خدا نے زندگی تم کوکرو مت اس کو تم بیکار شب رحمت کی آئی ہے

اگر قسمت سے نعلینِ شہِ ابرار مل جائےرکھیں گے سر پہ سّو سّو بار شب رحمت کی آئی ہے

اگر جنت میں جانے کی تمنا ہے تو اے نوریکرو تم مدحت سرکار شب رحمت کی آئی ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر