نعت رسول: آ ئیے مل کر پڑھیں ہم مرحبا صل علی
📅 16-10-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

فرید عالم اشرفی فریدی

ہاتھ میں ہے دامن خیرالوری صلی علیلاج رکھ لینا مری روز جزا صلی علی

آۓ ہیں لوگوجہاں میں آمنہ کے لاڈلےآ ئیے مل کر پڑھیں ہم مرحبا صل علی

باعث تخلیق عالم آپ ہی کی ذات ہےسب سے اعلی آپکا ہے مرتبہ صلی علی

مشکلیں خود مشکلوں میں پڑ گئیں ہیں بالیقیںجس گھڑی میں نے پکارا مصطفی صلی علی

کرنہ پاۓ گا کوئی رستم مجھے زیروزبرمیرے سر پہ آپکی ہے خاک پا صلی علی

مل گئی ہے اس کو دنیا کی حکومت بالیقیںبن گیا ہے جو آپکے در کا گدا صل علی

دیکھ لینا حشر میں وہ جاۓ گا خلد بریںآپکی سیرت کو جو اپناۓ گا صلی علی

اے فریدی تیرا دل آرام جس سے پاۓ گاشہر طیبہ کی ہے وہ آب و ہوا صلی علی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر