Hamari Aawaz

نعت رسول پاک علیہ افضل الصلوات و ازکیٰ التحیات

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 12-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

از: طفیل احمد مصباحی

جلوہ افروز ہے وہ رشکِ قمر آج کی رات" نور ہی نور ہے تا حدِ نظر آج کی رات "

وصلِ محبوب و محب کی ہے سہانی ساعتشاد ہیں حور و ملک ، جن و بشر آج کی رات

کس گلِ قدس کی خوشبو ہے چمن زاروں میںمہکا مہکا سا ہے کیوں راہ گزر آج کی رات

دیکھ کر سرعتِ رفتارِ براقِ آقامحوِ حیرت ہیں صبا ، برق و شرر آج کی رات

اللہ اللہ رے سلطانِ دو عالم کا مقامان کے قدموں میں ہے جبریل کا سر آج کی رات

قدمِ نازِ پیمبر کا اثر کیا کہنا !!!بن گئی رشکِ زمیں گردِ سفر آج کی رات

پیڑ آداب بجا لائے بصد عجز و نیازاور سلامی دے انہیں جھک کے حجر آج رات

اپنی تقدیر پہ نازاں ہوں اے امِ ہانی !!رشکِ فردوس بنا آپ کا گھر آج کی رات

دیکھ کر سیر ِسماوات یقینا احمد !!!جل اٹھے وہم و خیالات کے پر آج کی رات

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18699 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز