Hamari Aawaz

تنظیم علماے چمپارن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی نے الجامعۃ الاشرفیہ سے دو فارغ التحصیل فضلا کو دیا استقبالیہ

شعیب رضا
📅 09-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے کریں خدمت دین: مولانا خالد علی مصباحی</p>
<p>موتی ہاری: 9 مارچ، ہماری آواز(عاقب چشتی)</p>
<p>چمپارن کی سرزمین کو انقلاب کی سرزمین کہا جاتا ہے اور یہ نہایت زرخیز سرزمین ہے دینی تعلیم یا عصری تعلیم کا میدان ہو یا سائنس و ٹکنالوجی کا میدان ہو سب میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے اور تاریخ رقم کرنے افراد کو پیدا کرنے کی سعادت اس سرزمین کو حاصل ہے مذکورہ باتیں تنظیم علمائے چمپارن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام چکیا میں منعقدہ تقریب استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد علی خان مصباحی نے کہی اور الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی سے سند فضیلت حاصل کرنے والے مولانا صدام حسین مصباحی ابن مرحوم محمد اسلام الدین مقام ہرپور ناگ چکیا مشرقی چمپارن اور مولانا راشد علی مصباحی ابن الحاج بدرالحسن مقام ملدہیا نرکٹیا گنج مغربی چمپارن کو قلبی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک دعاؤں سے نوازا اور وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے منصب وراثت کو سمجھنا چاہیے اور اسوۂ حسنہ کی تفسیر و تصویر بننے کی مکمل کوشش کرنی چاہیے جب تک ہم خود پابند شریعت و طریقت نہیں ہونگے ہماری زبانوں میں اثر پیدا نہیں ہوسکتا ہے جبکہ عوامی اردو نفاذ کمیٹی نفاذ کمیٹی کے ضلع صدر مولانا انیس الرحمن چشتی نے چمپارن کے ہونہار نو فارغ التحصیل مصباحی برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلالۃ العلم حافظ ملت علیہ الرحمہ کی بارگاہ سے جب آپ نے فیض حاصل کی ہے اور اللہ عزوجل نے دولت علم سے نوازا ہے تو اس قیمتی نعمت کو بروئے کار لائیں اور صرف منبر و محراب تک ہی مقید رہنے کی فکر سے باہر نکلیں اور فکر کو وسیع سے وسیع تر رکھیں اور زندگی کا ایک ایک لمحے کی قدر کریں دین کی تبلیغ و اشاعت کے بہت سارے ذرائع ہیں ان کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اگر آپ اس لائق ہیں تو عصری یونیورسٹیوں کا رخ کریں اور بہت سارے کورسیز ہیں جن کو مکمل کرکے آپ بہتر روزگار بھی حاصل کرسکتے ہیںاس موقع سے مولانا منظر حسین شمسی,مفتی نسیم القادری مصباحی, مولانا عادل حسین مصباحی,مولانا لطیف الرحمن مصباحی,موکانا تحسین رضا مصباحی,مولانا عابد رضا مصباحی,مولانا سمیع اللہ مصباحی,محمد مہتاب رضا, مولانا حشمت علی رحمانی,مولانا مشتاق احمد برہانی,مولانا عبدالقدوس رضوی,مولانا ناز محمد قادری,مولانا شرف الدین چشتی,مولانا غلام مصطفی حیدری,حافظ عبدالمبین رضوی,قاری اشتیاق احمد اصدقی سمیت درجنوں علمائے کرام مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات سے نوازا</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19410 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز