Hamari Aawaz

نظم: اے مری قوم!

شعر و شاعری ← نظم
📅 19-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: صادق طاہر قاسمی ندوی کبیر نگریمقیم حال: ریاض، سعودی عرب

اے مری قوم کے جانثاروں اٹھوعزم و ہمت کے پیکر جوانوں اٹھو

قوم کی بیٹیوں کی پکاریں سنودرد سے چیکھتی ان کی آہیں سنوغیرتِ قوم تیری کہاں کھو گیٔاپنے ایمان کی داستانیں سنو

اے محمد کے سارے دیوانوں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

اے مری قوم کے رہنماؤں اٹھواہل مسند اٹھو، خانقاہوں اٹھوفکری دانشکدوں، درسگاہوں اٹھودین اسلام کے اے جیالوں اٹھو

قومیت کے حسیں ماہپاروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

فرقہ بندی کی آؤ حدیں توڑ دیںآؤ نفرت کی ساری جڑیں توڑ دیںوقت وحالات کا سارا رخ موڑ دیںدشمنی کے چلو سارے بت توڑ دیں

آؤ توحید کے باغبانوں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

قوم کی ڈوبتی کشتیوں کو بچاپیکر حسن کی بیٹیوں کو بچاگلشنِ زندگی کے حسیں موڑ پرحسن کی سب حسیں تتلیوں کو بچا

ملت ہند کے پاسبانوں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

آؤ شام و سحر کی فضاؤں اٹھورقص کرتی حسیں اے بہاروں اٹھومہر وماہ وفلک، کہکشاؤں اٹھوآبشاروں اٹھو، کوہساروں اٹھو

صبح دم،شام کے سب نظاروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

اپنے حق کی چلو سب لڑائی لڑواب نہ ہاتھوں کو رنگ حنایٔ کروتوڑ دو فرقہ بندی کے بت توڑ دواب نہ آپس میں کوئی لڑائی لڑو

اے محبت کے سب آشیانوں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

کوئی منصف، مسیحا، نہ غم خوار ہےگونگی بہری ہماری یہ سرکار ہےآؤ مل کر بناءیں نیا کارواںقافلہ تو ہی ہے، تو ہی سالار ہے

قوم مظلوم کے غم گساروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

زہر نفرت کا گھلتا چلا جائے گاپیار دل سے نکلتا چلا جائے گاگلشنِ زندگی کو سنوارو ذراپھول نفرت کا اگتا چلا جائے گا

اے محبت کے نغمہ نگاروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

ہر طرف تیری عظمت کی ہے داستاںرشک کرتے ہیں تجھ پر زمیں، آسماںابن قاسم ہو، طارق، سعد ہو تمہیںپھر بلاتا ہے تم کو وہی کارواں

اپنی تاریخ کے شاہپاروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

سب اٹھو عالموں، حافظوں، شاعروںعزم و ہمت کی اے تیز تر آندھیوںاہل فن، اہل فکر و نظر، ساتھیوںاے سمندر کے خاموش تر ساحلوں

اے صحافت کے زندہ ستاروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

رنگ نور سحر، چاند تاروں اٹھوچاندنی رات کے اے اجالوں اٹھودشت و صحرا کے سب ریگزاروں اٹھواور زنداں کی ساری سلاخوں اٹھو

اے محبت کی سب رزمگاہوں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

جان دے کر لہو سے ہے سینچا چمنیہ ہمارا وطن ہے، ہمارا وطنآؤ صادق بھلا دیں ہر اک دشمنیبھر دیں پیار ومحبت سے کوہ ودمن

اب عزیمت کے اے شہ سواروں اٹھواے مری قوم کے جانثاروں اٹھو

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19526 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز