Hamari Aawaz

شانِ خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ

اولیا و صوفیا ← خواجہ غریب نواز
📅 19-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

بدل ڈالے دیارِ کفر کے دَستُور خواجہ نےبسایا ہند میں وحدانیت کا نور خواجہ نے

دِکھایا وقت کے فِرعَونِیوں کو جلوۂ موسٰیجَلایا قصرِ باطل میں چراغِ طُور خواجہ نے

چلے راہِ خدا میں، پرچمِ عشقِ نبی لے کرکیا سازش کے ہر بندھن کو چَکنا چٗور خواجہ نے

نہ ٹھہری کفر کی جھوٹی چمک اُس نور کے آگےضیاے حق کو باطل پر کیا منصور خواجہ نے

دلوں کی سَر زمیں کو تابِشِ ایماں عطا کر کےاندھیرا کفر کا ، فرما دیا کافُور خواجہ نے

ستاروں کی طرح، روشن ہیں اُن کے نقشِ پا اب بھیزمینِ ہند ! تجھ کو کردیا پُر نور خـواجہ نے

کہیں گمنام اب تک ہوچکا ہوتا "اَنا ساگر"اُسے " کا سے " میں لیکر ، کر دیا مشہور خواجہ نے

تکبر خاک میں سب مل گیا "جے پال جوگی " کاجلالِ حق سے اُس کو یوں کیا مَقہُور خواجہ نے

یقینا عزتِ دارین اُس کو ہوگئ حاصلغـلامی میں جسے فرما لیا منظور خـواجہ نے

غموں میں جب اُنھیں آواز دی اہلِ عقیدت نےتو پھر چشمِ عنایت سے کیا مسرور خواجہ نے

نُجومِ فکر ہیں میرے ، اُسی مہتاب سے روشنفریدی ! میری فطرت کو کیا مَعمُور خواجہ نے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19425 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز