Hamari Aawaz

منقبت: سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ والرضوان

اولیا و صوفیا ← خواجہ غریب نواز
📅 17-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسیدارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی یو۔پی۔ انڈیا

لمحہ لمحہ رحمتی ہے خواجہ کے اجمیر میںہر سو برکت بٹ رہی ہے خواجہ کے اجمیر میں

جلوۂ مولیٰ علی ہے خواجہ کے اجمیر میںمصطفٰے کی روشنی ہے خواجہ کے اجمیر میں

مانگنے والوں کی صف میں بھیک لینے کے لیےتاجداری بھی کھڑی ہے خواجہ کے اجمیر میں

نرگس وبیلاچمیلی مشک وعنبر کی نہیںخوشبوئے آلِ نبی ہے خواجہ کے اجمیر میں

ایک کاسے میں انا ساگر کی وسعت بھر گئییہ کرامت بھی ہوئی ہے خواجہ کے اجمیر میں

مرنے کی خواہش کو لے کر آئے تھے ہم پر یہاںزندگی ہی زندگی ہے خواجہ کے اجمیر میں

لے کے اپنی آرزوئیں ان کے روضے کے قریبسر خمیدہ سروری ہے خواجہ کے اجمیر میں

جس کی خوشبو سے معطر اولیائے ہندہیںوہ گلابِ فاطمی ہے خواجہ کے اجمیر میں

آسماں کے چاند تارے جھک کے کرتے ہیں سلامایسی نوری ہر گلی ہے خواجہ کے اجمیرمیں

آؤ اے "زاہد" اگر ہے شوق نظّارہ تمہیںدلکشی ہی دلکشی ہے خواجہ کے اجمیر میں

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19942 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز