نعت رسول: نعت گوئی کے لیے ذہن کو تدقیق ملے

از: فارح مظفرپوری

میرے اللّٰہ مجھے اتنی سی توفیق ملےنعت گوئی کے لیے ذہن کو تدقیق ملے

درمیاں کاذب و صادق میں یہ تفریق ملےکذب کو کذب ملے صدق کو صدیق ملے

گر ہو مقصود تجھے جان جہاں کی مدحتاے قلم! بچنا ، جہاں فقرۂِ تفسیق ملے

ہم تو واقف نہیں الفاظ ومعانی سے ، مگرنعت کہنے کی خدایا ہمیں توفیق ملے

خوش بیانی سے کیےجاؤں ترا وصف بیانفہم و ادراک کو سرکار وہ تشویق ملے

بہر حسنین ، علی ، فاطمہ زہرا آقاجام کوثر کا ترے ہاتھوں سے اِبریق ملے

رب تعالٰی کا ہے احسان کہ بچ ہی نکلاعشق کی راہوں میں کتنے مجھے زندیق ملے

ہم رقم کرتے چلے جائیں گے لوح دل پرعشق کیاچیز ہے؟ اس کی کبھی تحقیق ملے

قلب صادق سے کیے جانا ہے بس ورد دروداذن طیبہ کی کبھی خواب کو تصدیق ملے

بخت پر نازاں رہوں جتنا زیادہ، کم ہےحاضریِ در اقدس کی جو توثیق ملے

نور والے مری تسکین کا باعث ہوگامیری نظروں کو ابھی موقع ِ تحدیق ملے

بُن کر الفاظ محبت کے کہوں گا نعتیںدر اقدس پہ مجھے ساعتِ تلفیق ملے

گنبد خضری تصور میں تو رکھنا فارحتاکہ افکار کو مداحی سے تطبیق ملے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر