Hamari Aawaz

قومی سلامتی، کسانوں کے مسائل پر حکومت کی خاموشی خطرناک:سونیا گاندھی

متفرقات
📅 22-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز/نئی دہلی، 22 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ نہ سلجھانے اور قومی سلامتی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسے کسانوں کے مطالبات مان لینے چاہیئیں اور قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے محترمہ گاندھی نے آج یہاں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ورغلایا نہیں جانا چاہیے اور ان کے مطالبات پر غور و خوض ہونا چاہیے۔انہوں نے قومی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے۔ بالاکوٹ ہوائی حملے سے متعلق خبر افشاء ہونے سے خود کو قوم پرست کہنے والی بی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے۔کانگریس کی صدر نے کہا کہ جلد ہی پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہونے والا ہے اور حکومت کو اس میں عوام سے متعلق مسائل پر وسیع غور و خوض کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تشویش سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر اٹھائے جائیں گے اور حکومت سے ان پر جواب مانگا جائے گا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20287 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 99 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز