Hamari Aawaz

کیا نماز جنازہ کی وصیت معتبر ہوتی ہے؟

فقہ و فتاویٰ
📅 22-01-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سوال کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام کہزید نے مرنے سے پہلے وصیت کی کہ میری نماز جنازہ بکر پڑھاۓ گا جبکہ محلہ کا امام خالد ھے تو یہ زید کی وصیت مانی جاۓگی یا نہی جواب عنایت فرمائیںالمستفتی محمد قمرالزماں شیش گڑھ بریلی شریف یو پی

بسم اللہ الرحمن الرحیمالجواب بعون الملک الوھابکوئی شخص اپنے اولیاء کو یہ وصیت کرکے مرے جاۓ کہ میری نمازِ جنازہ فلاں شخص پڑھائے تو اسکی یہ وصیت باطل ہے اُس کے اولیاء پر اس وصیت کا پورا کرنا لازم نہیں ہے، کیونکہ جنازہ پڑھانا ورثاء کا حق ہے، امام محلہ کا ولی پر تقدم صرف استحبابی ہے بشرطیکہ امام محلہ ولی پر فوقیت و فضیلت رکھتا ورنہ ولی ہی کو تقدم حاصلہاں اگر اولیائے میت اُس فلاں شخص سے نماز پڑھوانا چاہیں جس کے لۓ وصیت کی ہے ، تو اس میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔

فقیہ ھند ملا نظام و جماعة علما ٕ الھند الاعلام تحریر فرماتے ہیںوفي الكبرى الميت إذا أوصى بأن يصلي عليه فلان فالوصية باطلة وعليه الفتوى، كذا في المضمرات.

( الفتاوی الھندیہ کتاب الصلوة الباب الحادی و العشرون فی الجناٸز الفصل الرابع فی حمل الجنازة المجلد الاول ، الصفحة : 163، مطبوعہ : دار اللکتاب دیوبند)صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیںمیِّت نے وصیّت کی تھی کہ میری نَماز فُلاں پڑھائے یا مجھے فُلاں شخص غسل دے تو یہ وصیّت باطِل ہے یعنی اِس وصیّت سے (مرنے والے کے) ولی (یعنی سرپرست) کا حق جاتا نہ رہے گا، ہاں ولی کو اختیار ہے کہ خود نہ پڑھائے اُس سے پڑھوا دے(بہارِ شریعت المجلد الاول الصفحة 837 مطبوعہ مکتبة المدینہ دھلی )

الحاصل اگر کوئی شخص کسی کے بارے میں وصیت کرے کہ بعد وفات وہ اس کی نماز جنازہ پڑھائے تو شرعی لحاظ سے ایسی وصیت کی تعمیل لازم نہیںلیکن میت کے ورثا ٕ کو چاہیۓ کہاگر کسی آل رسول شیخ کامل متّقی بُزُرگ یا متدین عالِم کے بارے میں وصیّت کی ہو تو اِس پر عمل کریںواللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی حبیبہ الف الف مرة و الہ و ازواجہ و اھلبتہ و بارک وسلم

کتببہاحوج الناس الی شفاعة سید الانس والجانمُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفیغفرلہ اللہ القویخادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈمٶرخہ 2 جنوری 2021

الجواب صحیح والمجیب نجیحمفتی خبیب القادری مدناپوریبانی: غریب نواز اکیڈمی مدناپور شیش گڑھ بہیڑی بریلی شریف یوپی بھارتخادم التدریس الجامعۃ الاسلامیہ اہلسنت فیض النبی غریب نواز میاں بازار صفی پور شریف ضلع اناؤ یوپی بھارت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18308 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

8،00000 مہر والا نکاح

صدقہ فطر کے فضائل و مسائل

زکوٰۃ کے چند مسائل

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز