Hamari Aawaz

حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کے ایصال ثواب کے لیے مدرسہ نور مصطفیٰ(علی گڑھ) میں محفل پاک کا انعقاد

متفرقات
📅 21-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی نہایت ہی سخی اور مخلص انسان تھے. مولانا سید نور عالم مصباحی</p>
<p>علی گڑھ: ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) 21 جنوری// مدرسہ نور مصطفیٰ پٹواری نگلہ علی گڑھ میں حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کے ایصال ثواب کے لئے محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی والنورانی( ولیعہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) کی صدارت میں محفل پاک کا انعقاد ہوا. جس کی قیادت قاری طارق رضا برکاتی (مہتمم مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری ) نے کی. خصوصی خطاب کے لیے البرکات سے تشریف لائے مولانا سید نور عالم مصباحی نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی نہایت ہی سخی اور مخلص انسان تھے، وہ سچے عاشق رسول اور قوم کے ہمدرد تھے، آپ جب بھی کسی سے ملتے خندہ پیشانی سے ملتے،آپ کے اکثر اوقات مخلوق خدا کی خدمت میں گزرتے.محفل کا اختتام  محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری برکاتی کی دعا سے ہوامحمد طارق رضا برکاتی صاحب نے رپورٹ تحریر کراتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا ان شاءاللہ مدرسہ نور مصطفیٰ پٹواری نگلہ میں 05/فروری بروز جمعہ جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انعقاد کیا جائے گا. اس موقع پر عالیجناب سید مصطفی علی، مولانا توصیف اقبال شمسی، مولانا شمشاد اجمل برکاتی ، مولانا احمد بہاءالدین مرکزی، مولانا سید اوصاف علی، قاری شکیل انور، قاری انتظار، قاری شفیق احمد، حافظہ صلاح الدین، مولانا تصدق، حافظ نواب، حافظ عبدالقادر، حافظ ذیشان، مولانا ذاکر، مولانا نسیم وغیرہ موجود تھے۔</p>
<p>زیراہتمام: مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18356 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز