ٹیکنالوجی اور مستقبل: سر پٹک کر روئیں گے ہم جلد ہی!!!

ہیلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیلو

کالر: کیا یہ پیزا ہٹ ہے؟

گوگل: نہیں جناب ، یہ گوگل پزا ہے۔کالر: معذرت ، میں نے غلط نمبر ڈائل کیا ہوگا۔گوگل: نہیں جناب ، گوگل نے پیزا ہٹ کو پچھلے مہینے خریدا تھا۔کالر: ٹھیک ہے۔ میں ایک پیزا آرڈر کرنا چاہتا ہوں۔

گوگل: کیا آپ اپنا وہی پسندیدہ پیزا آرڈر کرنا چاہتے ہیں، جناب؟

کالر: میرا پسندیدہ پیزا تم کیسے جانتے ہو؟

گوگل: ہماری کالر آئی ڈی ڈیٹا شیٹ کے مطابق آپ نے پچھلے 12 مرتبہ ایک موٹی پرت پر تین چیزوں، ساسیج ، پیپیرونی ، مشروم اور میٹ بالز کے ساتھ ایک پیزا منگوایا تھا۔

کالر: بہت خوب! میں یہی آرڈر کرنا چاہتا ہوں۔

گوگل: کیا میں تجویز کرسکتا ہوں کہ اس بار ویجیٹیبل پیزا منگوائیں؟

کالر: کیا؟ میں سبزی والا پیزا نہیں کھانا چاہتا!

گوگل: جناب آپ کا کولیسٹرول اچھا نہیں ہے۔

کالر: تم کس طرح جانتے ہو؟

گوگل: آپ کے میڈیکل ریکارڈ سے۔ ہمارے پاس پچھلے 7 سالوں کا آپ کے خون کا ٹیسٹ نتیجہ ہے۔

کالر: ٹھیک ہے، لیکن میں آپ کا بے مزہ سبزی والا پیزا نہیں چاہتا! میں پہلے ہی اپنی کولیسٹرول کی دوائی لیتا ہوں۔

گوگل: معاف کیجئے جناب، لیکن آپ نے باقاعدگی سے اپنی دوائیاں نہیں لی ہیں۔ ہمارے ڈیٹا بیس کے مطابق، آپ نے 4 مہینے پہلے بووٹس فارمیسی سے ایک بار 30 کولیسٹرول کی گولیوں کا ایک باکس خریدا تھا۔

کالر: میں نے ایک اور فارمیسی سے مزید خریداری کی ہے۔

گوگل: یہ خریداری آپ کے کریڈٹ کارڈ کے ریکارڈ پر ظاہر نہیں ہو رہی ہے-

کالر: میں نے نقد رقم ادا کی تھی۔

گوگل: لیکن آپ کے اپنے بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق اپنے نے کافی رقم نہیں نکلوائی ہے۔

کالر: میرے پاس نقد رقم کے دوسرے ذرائع ہیں۔

گوگل: یہ آپ کے حالیہ ٹیکس گوشواروں پر ظاہر نہیں ہوتا، جب تک کہ آپ نے کسی غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمایا ہو۔

کالر: یہ کیا بکواس ہے!

گوگل: مجھے افسوس ہے جناب، ہم ایسی معلومات صرف اور صرف آپ کی مدد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

کالر: بس بہت ہو چکا! میں گوگل، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور دیگر سے تنگ آ چکا ہوں۔ میں انٹرنیٹ، ٹی وی کے بغیر کسی جزیرے میں جا رہا ہوں۔ جہاں نہ فون کی کوئی سہولت ہو اور نہ مجھ پر جاسوسی کرنے والا کوئی ہو۔

گوگل: لیکن آپ کو پہلے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے۔ اس کی میعاد 6 ہفتوں پہلے ختم ہو چکی ہے۔

مستقبل میں خوش آمدید

بشکریہ "ضروری معلومات" ٹیلی گرام چینل

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی: اسباب و علاج

مسلمان، مسلمانوں سے دور کیوں؟ایک لمحۂ فکریہ!