Hamari Aawaz

منقبت: تو ہے مجموعۂ اَفضال، فقیہ ملت

سیرت و شخصیات ← اولیا و صوفیا
📅 19-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سند الفقہاء ، مرجع العلماء ، غواص بحر فقہ ، شانِ مسند افتاء ، استاذ الاساتذہ ،، محقق دوراں ،، ناشر فکر رضا ، یادگارِ رئیس القلم ،، مظہر صدر الشریعہ ، نور نگاہ سادات مارہرہ ، فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی قادری برکاتی علیہ الرحمہ بانی مرکزِ تربیتِ افتا و دارالعلوم اہلسنت امجدیہ ارشد العلوم ، اوجھا گنج ضلع بستی یوپی کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت(عرس پاک 3 جمادی الاخریٰ)

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

روشنی ہیں ترے اقوال فقیہِ ملتہیں منور ترے افعال فقیہِ ملت

تیری ہستی ہے فقیہانِ جہاں کی محبوبہے چمکتا ترا اقبال فقیہِ ملت

تیرے اندر ہیں کمالاتِ رضا کے جلوےتو ہے مجموعۂ اَفضال ، فـقیہ ملت

زر نہیں ڈھلتا ہے، فن ڈھلتے ہیں جسکے اندرہـے نرالی تری ٹکسال ، فـقـیہ ملت

گلشنِ فکرونظر اب بھی ہیں تجھ سے سیرابفن کے اے چشمۂ سَیَّال ، فقیہ ملت

غیرتِ عشقِ رسالت کے بلال دوراںواہ کیا ہے ترا إجلال فقیہ ملت

عکس تجھ میں نظر آتا ہے حسن بصری کاصوفیانہ ہے ترا حال فقیہ ملت

دستِ "امجد" نے تراشے ، ترے فقہی جوہر"حیدر و نوری" کا تو لال فقیہ ملت

تیرے کردار کو "ارشد" نے بنایا سِیمابتو ہے اک قائدِ فَعّال ، فـقـیہ ملت

خوب فرمایا "بزرگوں کےعقیدے" کا دفاعنجدیت ہوگئی بے حال فـقیہ ملت

حق کے احقاق میں گذری تری عمر نایابباطلوں کا کیا اِبطال ، فقیہ مـلت

باعثِ عزتِ مومن ہے تجلی تیریتو ہے اک نَیَّرِ خوش فال فقیہ ملت

مرجعِ طائر فن، تیری تصانیف کا باغہے ثمر بار، ہر اک ڈال ، فقیہ ملت

آپ نے کی ہے بڑی ظاہر و باہر تفصیلجن مسائل میں تھا اجمال، فقیہ ملت

تیری تحقیق نگاری سے وہابی کے فریبہوگیے خستۂ و پامال ، فقیہ ملت !

اسلیے ہے تری ہر بات میں بیحد تاثیرحال جیسا ہے ترا قال ، فقیہ ملت

نَو بہ نَو، تازہ بتازہ ہے لطافت تیریبڑھ رہا ہے ، ترا اقبال فقیہ ملت

کہکشاں بن کے منور ہیں ہمیشہ کیلئےتیری سیرت کے خد و خال فقیہ ملت

کبھی پژمردہ نہ ہوں تیرے چمن کے ازہاررہے شاداب ،، تری آل ، فقیہ ملت

لکھ رہاہوں تو قلم ہوگیا پُرنور مرایوں ہیں روشن ترے احـوال فـقیہ ملت

کیا تری دولتِ حکمت پہ فریدی لکّھےتو غنی ، اور میں کنگال ،، فقیہ ملت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19263 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرس مجدد الف ثانی سرہند سے سریا تک

تذکرۂ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ

کیا کبھی روئے زمیں اللہ کے نیک بندوں سے خالی ہوئی ہے ؟

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز