شانِ حافظ ملت علیہ الرحمہ

الحمد للہ میں نے یہ اشعار اپنے مادر علمی ، الجامعة الاشرفيہ مبارکپور اعظم گڑھ میں روضۂ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے پاس بیٹھ کر لکھے ہیں۔

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

تذکرہ کیسے کروں میں تری دانائ کامیری حد میں نہیں رتبہ تری بالائ کا

یاد آتی ہے نظر ، حافظ ملت ! تیریذکر آجاتا ہے جب علم کی بینائ کا

نہ تکلف ، نہ بناوٹ ، نہ دکھاوا ، نہ غرورفلسفہ سب سے جدا ہے تری رعنائ کا

تیرا دیدار ، مری کشتِ نظر کو سینچےلہلہا اٹّھے چمن ، قلبِ تمنائ کا

تیری دہلیز سے ملتا ہںے جبینوں کو وقارہے اثر خاک میں بھی تیری مسیحائ کا

لوگ اب دیکھتے ہیں قدر کی آنکھوں سے مجھےسارا اعزاز ہے یہ تجھ سے شناسائ کا

جب ترے قطروں کی وسعت پہ ہے عالَم حیراںکیسے اندازہ لگے پھر، تری گہرائ کا

رات دِن رہتے ہیں قرآن کے نغمے آبادہے عجب رنگ ترے در کی پذیرائ کا

اِس گلستاں کی بہاریں ہیں خزاں سے آزاداشرفیّہ میں ہے جلوہ تری زیبائ کا

جِس کے کانوں میں سمائ ہو تری بزم کی گونجپھر وہ شیدا ہو بھلاکیوں کسی شہنائ کا

سچ کے عرفاں سے ہیں محروم ، مخالف تیرےاُن کا یہ شُغل ہے دارین کی رُسوائ کا

دن بدن بڑھتاہی جائے گا ، ترے ذکر کا نورتا ابد گونجے گا نغمہ ، تری دارائ کا

کیا ڈرائے گی بھلا ظُلمتِ باطِل مجھ کوتیرا فیضان ہںے سورج، مری انگنائ کا

شعر ہوں رنگِ عقیدت میں فریدی ! کامِلمجھ کو آ جاۓ ہنر ، قافیہ پیمائ کا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر