Hamari Aawaz

آتش زدگی سے متاثر بچوں میں نوری مشن نے تعلیمی کٹ کی تقسیم

متفرقات
📅 14-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے یہ پیغام دیا کہ طلبۂ قوم کو حصولِ علم کے لیے مدد فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔مسلم معاشرے کا استحکام علم سے ہے۔ علم دین کے حصول کے ساتھ ہی معاصر علوم بھی سیکھے جائیں اور باقاعدہ تربیتی نظام کو روبعمل لایا جائے۔ درس گاہی نظام کو اسلامی اخلاق کی روشنی میں استوار کیا جائے تا کہ فکری اعتبار سے پختہ بچے قوم کو میسر آئیں۔ ایک طرف بچے علم دین کی روشنی پا کر عاشقِ رسول بنیں دوسری طرف مغربی فتنوں کا جواب بھی دے سکیں اور معاصر علوم میں مہارت و دسترس پیدا کریں۔ دین کی تقویت کے لیے حصول علم کی اہمیت کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی پاکیزہ تعلیمات میں اُجاگر فرمایاہے؛ اِسی رُخ سے نوری مشن کا کارواں ابلاغِ علم میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ طلبہ میں تعلیمی اشیا پر مشتمل کٹ کو حافظ سراج احمد رضوی صاحب و ذمہ دارانِ نوری مشن کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان، یاسین رضوی، محسن رضوی، عارف رضا وغیرہم موجود تھے۔ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19457 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز