Hamari Aawaz

کسانوں پر ہریانہ پولیس کے ذریعہ طاقت کا استعمال قابل مذمت:گہلوت

متفرقات
📅 10-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>جئے پور۔ہماری آواز/10 جنوری(پریس ریلیز)وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے ہریانہ کے کرنال میں کسان تحریک کی حمایت میں مظاہرہ کررہے کسانوں پر پولیس کے ذریعہ طاقت کے استعمال کو قابل مذمت قراردیا ہے مسٹر گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ یہ ہریانہ پولیس کا قابل مذمت عمل ہے۔ اس سے قبل دہلی میں کسان تحریک کی حمایت کرنے جارہے راجستھان کے کسان بھائیوں پر بھی ہریانہ پولیس نے اسی طرح طاقت کا استعمال کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست میں ایسی جابرانی کارروائی کرنے کے بجائے مرکزی حکومت کو کسانوں کی بات سن کر بلاتاخیر ان کے مطالبات مان لینے چاہیے۔ آخر ایسا کس کا دباو ہے جس کے سبب 46 دنوں سے دھرنا دے رہے کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کیےجارہے ہیں۔دوسری جانب سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے اپنے ٹونک دورے کے دوران میڈیا سے کہا کہ اگر ان زرعی قوانین میں کسانوں کا مفادہوتا تو وہ ان کو قبول کرتے ہوئے شکریہ اداکرتے۔ کسان اپنی جان پر کھیل کر بلوں کی مخالفت کررہے ہیں، کئی کسانوں کی جان چلی گئی۔ سچائی سب کے سامنے ہے، پھر بھی مرکزی حکومت بضد اور کسانوں کی بات تک سننے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کے مفاد میں یہ قانون واپس بھی لئے جاتے ہیں تو اس میں کسی کی شکست نہیں ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18921 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز