Hamari Aawaz

نئی نسلوں کی دینی تربیت کا انتظام کیجئے: احمد حسین قاسمی

متفرقات
📅 09-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>بھاگل پور: ہماری آواز(نمائندہ)9جنوری// مفکراسلام حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امیر شریعت بہار , اڈیشہ وجھارکھنڈکی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کاایک وفد دعوتی واصلاحی دورےپر گذشتہ کئ دنوں سے مسلسل مسلم آبادیوں میں مصروف عمل ہے چناں چہ اس مؤقر وفدکےعلماءنے حسب ترتیب آج بادےلوگائیں ,سلیم پور اورسمریامیں پہنچ کر ہزاروں مسلمانوں سے بنیادی دینی تعلیم ,اعلیٰ عصری تعلیم, اسلامی تہذیب, مکارم اخلاق, دین کےاجتماعی نظام, بین المسالک اتحاد واتفاق, اصلاح معاشرہ اور حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی ترجیحات جیسے اہم عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کرکے مسلم عوام وخواص کی رہنمائی کی دوسری جانب قائدوفدمفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضئ شریعت امارت شرعیہ نے مسلم نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کے تابناک ماضی کاتذکرہ کیا اور انہیں ایک زندہ قوم کا سرمایہ اور ملک کامستقبل بتایا اور اس ضمن میں ان کے کرنے کے کاموں کی جانب متوجہ کیاامارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نےامت مسلمہ کی دینی وانسا نی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئےریاستی , ملکی وعالمی تناظر میں ان کے من جانب اللہ عائد کردہ جواہم فرائض تھےان کی عدم انجام دہی کے تباہ کن نتائج سےملت کو آگاہ کیا اور ملت کے ہر فرد کی جو اسلامی ذمہ داریاں ہیں ان کی ادائیگی کی جانب عام مسلمانوں کو متوجہ کیااورامارت کےان عظیم کارناموں کوعوام کےسامنے رکھا جن سے ملت کی زندگی اس ملک میں روشن ہے قاضئ شریعت بھاگل پور وبانکا مفتی خور شید انور قاسمی نے دارالقضاء امارت شرعیہ کے سوسالہ کارناموں کاتعارف کرایااورخواتین اسلام کی خاندانی ذمہ داریاں بتائیں مفتی مجیب الرحمن قاسمی معاون قاضئ شریعت نے امارت شرعیہ کی خدمات کا مکمل تعارف کرایا مولانا منعام الدین قاسمی ومولانا قاسم صاحب نے انتظامی امور کو بحسن وخوبی انجام دیامقامی علماء کرام نے دل کھول کر امارت شرعیہ کے اس وفدکااستقبال کیا بیت المال کے استحکام میں بھی عوام کےتعاونسے ان کی بڑی قربانیاں شامل رہیں اخیر میں قائد محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18422 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز