Hamari Aawaz

منقبت: قوم و ملّت کے محافظ ، عاشقِ خیر الانام

شعر و شاعری ← منقبت
📅 09-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

از قلم : طفیل احمد مصباحی

قوم و ملّت کے محافظ ، عاشقِ خیر الانامسب کی نظروں میں تھے یکساں قابلِ صد احترام

علم وفن کی جوئے شیریں کے وہی '' فرہاد '' تھےآسمانِ علم و حکمت کے وہی ماہِ تمام

اہلِ ایماں پر کرم کے پھول برساتے تھے وہدشمنانِ دیں کے حق میں ایک تیغِ بے نیام

سادگی و عاجزی ، خُلق وشرافت بیمثالپیکرِ صبر و رضا ، جود و سخا میں نیک نام

اسوۂ سرکار کا وہ اک چمکتا آئینہدشمنوں سے بھی لیا جس نے کبھی نہ انتقام

علم کی ہر شاخ پر حاصل تھی ان کی دسترسفقہ و منطق ، فلسفہ ہو یا کہ ہو علمِ کلام

مردِ حق ، درویشِ کامل ، تاجدارِ معرفتمَحرمِ اسرارِ حق اور زہد و تقویٰ کے امام

ہر زباں پر ذکر تیرا ، ہر قلم ہے مدح خواںآسماں کرتا ہے جھک کر تیری عظمت کو سلام

اشرفیّہ تیرے خوابوں کی حسیں تعبیر ہےتشنگانِ علم ہوتے ہیں جہاں پر شادکام

نورِ علمِ دین سے گھر گھر منوّر ہو گیانشرِ علمِ دیں کا ایسا کر گئے وہ انتظام

احمدِ خستہ جگر کی ہے یہی قلبی دعارحمتِ حق " تربتِ حافظ " پہ نازل ہو مدام

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18991 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز