Hamari Aawaz

جماعت اسلامی ہند(میراروڈ) کی ڈاکٹروں کے ساتھ اہم میٹینگ

متفرقات
📅 08-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>میراروڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 8جنوری// آج ظہرانہ کے بعد 2:بجے سے 4 تک جماعت اسلامی ہند میراروڈ یونٹ کی ڈاکٹروں کے ساتھ اسلامک سینٹر میں ایک اہم نشست منعقد ہوٸی۔میٹینگ کامقصد جماعت اسلامی ہند مہاراسٹرا کی جانب سے چلاٸی جانے والی  دعوتی مہم اندھیروں سے اجالے  کی طرف توجہ دلانا اور ان سے جوڑنا مقصد تھا۔ مہم کے پیش نظراس سے پہلے جماعت  مسلم سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ نشست رکھ چکی ہے اور اپنے أرکان و کارکنان کے لٸے تفہیمی کیمپ کا إنعقاد کرچکی ہے۔اس اہم نشست میں ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری نبھاٸی۔جبکہ  اس پروگرام کے روح پرور مقرر  محترم جناب طاہرشاہ صاحب پرنسپل الفلاح اردو ہاٸی اسکول ملاڈ نے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی اہمیت اور سماج پر اسکے اثرات پر گفتگو کی۔اس کے بعد دعوتی مہم کے لٸے قابل عمل نکات پیش کرتے ہوٸے یہ بتایا کہ ڈاکٹرس اس میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں۔کیونکہ ان کے سماج پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ایسے بھی ایک مومن ہونے ناطے ذمہ داریاں بھی عاٸد ہوتی ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں أرکان و کارکنان کا اچھا تعاون حاصل رہا۔جبکہ ڈاکٹرس کی تعداد تیس پینتیس کے لگ بھگ تھی۔ جسمیں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔اجتماعی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام ہوا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20185 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز