Hamari Aawaz

منقبت: کِس زباں سے ہو بیاں کیا ہیں مِرے احمد کبیر

عمومی
📅 08-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: توصیف رضا رضوی، باتھ اصلی، سیتامڑھی بہار

کِس زباں سے ہو بیاں کیا ہیں مِرے احمد کبیردِل کے زخموں کا مداوا ہیں مِرے احمد کبیر

یہ نہ چھوڑیں گے کبھی چاہے زمانہ چھوڑ دےغم کے ماروں کا بھروسہ ہیں مِرے احمد کبیر

اُن کے در کی خاک منہ پر مَل رہا ہوں اِس لئےعاشقِ سرکارِ بطحا ہیں مِرے احمد کبیر

میرا دامن کیوں نہیں رہتا کبھی خالی سنومیں گدا ہوں اور داتا ہیں مِرے احمد کبیر

ذکر سے اُن کے عقیدے کو ہے مِلتی روشنیغوث کی آنکھوں کا تارا ہیں مِرے احمد کبیر

ہو اگر توصیفؔ اُن جیسا کوئی تو دیں مثالمانتا ہے دہر یکتا ہیں مِرے احمد کبیر

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20380 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز