Hamari Aawaz

خواجہ غریب نواز کی شان میں مبینہ گستاخی پر ملک بھر میں شدید ناراضگی

متفرقات
📅 05-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

رضا اکیڈمی کے ایک وفد نے جنوبی ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سے ملاقات کر میمورنڈم سپرد کیا

ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5 جنوری// عالمی شہرت یافتہ بزرگ صوفی خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی شان میں ایک پنڈت کے ذریعہ مبینہ گستاخی کے رد میں ملک بھر میں شدید ناراضگی ہے۔ اسی کے متعلق سرگرم عمل تحریک رضا اکیڈمی کے ایک وفد نے بانی تحریک الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں جنوبی ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر جناب ستیہ نارائن(آئی۔پی۔ایس۔) سے ملاقات کی اور انھیں اس پنڈت کے خلاف ایف۔آئی۔آر۔ درج کرنے کے متعلق میمونڈم سپرد کیا۔

رضا اکیڈمی کی جانب سے ایڈیشنل پولیس کمشنر کو سپرد کیے گئے میمونڈم میں درج باتیں۔۔۔۔

ایک پنڈت نے عالمی شہرت یافتہ صوفی سینٹ حضرت خواجہ غریب نواز کی توہین کرنے کی جسارت کی ہے جبکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ذریعہ ان کی تعظیم کی جاتی ہے اور اس کے معجزاتی مزار پر پوری دنیا حاضر ہوتی ہے۔

اس کے بیان سے پوری دنیا خاص طور پر بھارتی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جو معاشرے کو بھڑکانے اور ان کی توجہ موجودہ تمام سیاسی حالات سے دوچار کرنے کے سوا کچھ اور نہیں۔

ہمیں یہ کہتے ہوئے دکھ ہوا ہے کہ اس طرح کے عناصر کے ذریعہ یہ ایک عام ماحول بن چکا ہے کہ وہ ملک میں تناؤ پیدا کرنے کے لیے اسلام یا اس کے پیغمبر یا قرآن یا صوفی بزرگوں کو نشانہ بناتے رہیں اور پھر مساجد کو ختم کردیں اور پھر اس کا الزام مسلم معاشرے پر ڈال دیں۔

ملک میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ایسے افراد کی فوری گرفتاری اور قانون کا پابند ہونا ضروری ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور ضروری اور واجبات ادا کریں گے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19806 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز